Wednesday, 22 June 2016

گردے کی پتھری

گردے کی پتھری
گردے کی پتھری ایک ایسا حملہ آور ہے کہ جو کسی عمر  یا جنس کا انتخاب نہیں کرتا۔ بچپن ہو یا نوجوانی، جوانی ہو یا بڑھاپا۔ پتھری نے جب چاہا پرورش پانا شروع کر دی۔
تازہ ترین اعداد وشمار کے مطابق 26 ملین سے زیادہ امریکیوں کو گردے کی بیماری ہے۔ ہر 3 میں سے 1 بالغ اس خطرناک بیماری میں مبتلاء ہے۔
امریکہ میں چھاتی کے کینسر  سے زیادہ گردوں کی بیماری پائی جاتی ہے۔
پتھری ہے کیا؟
پتھری گردے کے اندر پرورش پانے والے ایسے ذرات ہیں جو گردے کے فعل میں رکاوٹ  اور سنگین مسائل پیدا کرتے ہیں۔ پتھری معدنی اور تیزابی نمکیات سے بنتی ہے ۔ 
پتھری کی سب سے بڑی وجہ گوشت کا کثرت سے استعمال اور کافی یا چائے کی ضرورت سے زیادہ استعمال اور سب سے بڑھ کر پانی کا بہت کم استعمال پتھری بننے کی خاص وجہ ہے۔
ایسے غذائیں جن میں آگسلیٹ، کیلشم اور یورک ایسڈ کی مقدار زیادہ پائی جاتی ہے۔ ان کا کشرت سے استعمال اور پانی کی کمی اس بیماری کو جنم دیتی ہے۔
Lemonade Therapy         ڈاکٹروں اور طبی ماہرین کی جدید رپورٹس کے مطابق ایک ایسا موثر طریقہ علاج دریافت کر لیا گیا جسے Lemonade Therapy کہتے ہیں۔ جیسے کے نام سے ہی ظاہر ہو رہا کہ یہ طریقہ کسی طرح لیمن سے وابستہ ہے۔
تو بالکل یہ لیمن سے وابستہ طریقہ علاج ہے۔
لیمن سائٹرک ایسڈ سے بھر پور ہوتا ہے جو گردے میں پتھری کے خلاف حفاظت کرتاہے۔ لیمن میں موجود تیزابی مادے پتھری کی پرورش کو کمزور کرتے ہیں اور آہستہ آہستہ پتھری کو باریک پیس کر پیشاب کے ذریعے خارج کرتے ہیں۔  
لیمن کے ذریعے پتھری سے چھٹکارہ پانے کا آسان طریقہ علاج!
تازہ پانی میں لیموں نچوڑ کر دن میں دو تین بار پیئں۔
ڈاکٹرز اور ماہرین کی ہدایات کے مطابق۔
ایک دن میں 4 اونس لیموں کا رس باقاعدگی سے استعمال کریں۔ مقررہ مقدار آپ کے جسم کو سائٹرک ایسڈ کی مطلوبہ مقدار مہیا کرے گی جو پتھری کے خلاف قوت مدافعت پیدا کر کے اس کو پیس کر ذرات میں تبدیل کر کے آپ کے جسم سے خارج کر سکے۔  

4 اونس لیموں کا رس آپ پانی میں ڈال کر بھی استعمال کر سکتے ہیں۔ بہترین وقت صبح نہار منہ اور رات سونے سے پہلے استعمال کریں۔ 

No comments:

Post a Comment