Wednesday, 22 June 2016

olive oil mask, olive oil for skin

زیتون کا تیل 
زیتون کے طبی فوائد
حضرت ابوھریرہ سے روایت ایک حدیث کا مفہوم ہے کہ نبی کریمﷺ نے فرمایا کہ زیتون کھاؤ اور اسے لگاؤ کیونکہ یہ پاک صاف اور مبارک ہے۔  
زیتون کے متعلق عقیدتاً بھی بہت سی روایات، حکایات، مجرب نسخہ جات اکثر اوقات کتب کے اوراق کی زینت نظر آتے ہیں۔ 
بحیثیت مسلمان زیتون کا استعمال مقدس ، شافی اور برکت کا سبب سمجھا جاتا ہے جس میں کسی شک و شبہ کی گنجائش نہیں ۔ 
مگر زیتون صرف انہی عقائد کی بناء پر ہی ایک منفرد ، لاجواب اور ان گنت فوائد کا حامل نہیں بلکہ طبی اور سائنسی تحقیقات بھی اس کی انفرادیت اور فوائد کی مدح سرا ہیں۔ 
آج زیتون کے حوالے سے نہ صرف عمومی معلومات آپ کے تحریر کر رہا ہوں بلکہ کوشش کروں گا کہ ہر موضوع کا علیحدہ اور مکمل تفصیل کے ساتھ مستند روایات اور تحقیقات کے روشنی میں اخذ کی  گئی معلومات  تحریر کروں تاکہ آپ اپنی پسند اور ضرورت کے موضوع پر وسیع مطالعہ کر سکیں اور مجرب نسخہ جات اور ادویات سے مستفید ہو سکیں۔ 
سب سے پہلے زیتون بطور غذا پر بات کرتے ہیں۔ 
زیتون ایک بہترین غذا ہے جو انسانی جسم میں قوت، حرارت، بیماریوں کے خلاف قوت مدافعت پیدا کرتا ہے۔ زیتون کو کس وقت ، کس طرح اور کتنی مقدار میں بطور غذا استعمال کرنا فائدہ مند ہے ؟ 
مکمل اور تفصیلی تحریر پڑھنے کےلیے یہاں کلک کریں۔ یا نیچے دیےگئے لنک  پر کلک کریں۔ اگر صفحہ کھلنے میں مشکل پیش آئے تو دیا گیا لنک کاپی کریں اور ایڈریس بار میں پیسٹ کر کے انٹر کا بٹن دبائیں۔ 

http://takkhealthcare.blogspot.com/p/olive-oil.html

زیتون کا استعمال بطورِ دوا
زیتون صرف ایک غذا ہی نہیں بلکہ یہ ایک انتہائی مفید دوا بھی ہے۔ زیتون کا استعمال بطور دوا میں احتیاط بہت ضروری ہے۔ 
مطلوبہ مقدار، مناسب وقت اور خاص غذاؤں اور دواؤں کےساتھ استعمال ہی فائدہ دے سکتا ہے۔ 
زیتون کو بطور دوا کب کیسے استعمال کیا جائے؟ اس حوالے سے مختلف طبی اور سائنسی کتب سے مستند معلومات  آپ کے لیے محفوظ کر دی گئی ۔ 
مکمل اور تفصیلی تحریر پڑھنے کےلیے یہاں کلک کریں یا نیچے دیے گئے لنک پر جائیں۔ 
http://takkhealthcare.blogspot.com/p/olive-oil-medicine.html 

زیتون کا بیرونی استعمال
حضرت ابوزیتون صرف غذا اور کھانے والی دوا ہی نہیں بلکہ بیرونی طور پر انتہائی نایاب فوائد کی حامل ایک لاجواب نعمت ہے۔ 
زیتون کو بطور مالش، کریم، ماسک اور مرہم کےطور پر صدیوں سے استعمال کیا جاتا رہا ہے اور ہر نئے دن کے ساتھ مزید تجربات اس کی افادیت میں اضافہ کر رہے ہیں۔ 
زیتون کا بطور مالش استعمال مکمل تحریر پڑھنے کےلیے یہاں کلک کریں۔ 
یا نیچے دی گئے لنک پر جائیں۔ 

گردے کی پتھری

گردے کی پتھری
گردے کی پتھری ایک ایسا حملہ آور ہے کہ جو کسی عمر  یا جنس کا انتخاب نہیں کرتا۔ بچپن ہو یا نوجوانی، جوانی ہو یا بڑھاپا۔ پتھری نے جب چاہا پرورش پانا شروع کر دی۔
تازہ ترین اعداد وشمار کے مطابق 26 ملین سے زیادہ امریکیوں کو گردے کی بیماری ہے۔ ہر 3 میں سے 1 بالغ اس خطرناک بیماری میں مبتلاء ہے۔
امریکہ میں چھاتی کے کینسر  سے زیادہ گردوں کی بیماری پائی جاتی ہے۔
پتھری ہے کیا؟
پتھری گردے کے اندر پرورش پانے والے ایسے ذرات ہیں جو گردے کے فعل میں رکاوٹ  اور سنگین مسائل پیدا کرتے ہیں۔ پتھری معدنی اور تیزابی نمکیات سے بنتی ہے ۔ 
پتھری کی سب سے بڑی وجہ گوشت کا کثرت سے استعمال اور کافی یا چائے کی ضرورت سے زیادہ استعمال اور سب سے بڑھ کر پانی کا بہت کم استعمال پتھری بننے کی خاص وجہ ہے۔
ایسے غذائیں جن میں آگسلیٹ، کیلشم اور یورک ایسڈ کی مقدار زیادہ پائی جاتی ہے۔ ان کا کشرت سے استعمال اور پانی کی کمی اس بیماری کو جنم دیتی ہے۔
Lemonade Therapy         ڈاکٹروں اور طبی ماہرین کی جدید رپورٹس کے مطابق ایک ایسا موثر طریقہ علاج دریافت کر لیا گیا جسے Lemonade Therapy کہتے ہیں۔ جیسے کے نام سے ہی ظاہر ہو رہا کہ یہ طریقہ کسی طرح لیمن سے وابستہ ہے۔
تو بالکل یہ لیمن سے وابستہ طریقہ علاج ہے۔
لیمن سائٹرک ایسڈ سے بھر پور ہوتا ہے جو گردے میں پتھری کے خلاف حفاظت کرتاہے۔ لیمن میں موجود تیزابی مادے پتھری کی پرورش کو کمزور کرتے ہیں اور آہستہ آہستہ پتھری کو باریک پیس کر پیشاب کے ذریعے خارج کرتے ہیں۔  
لیمن کے ذریعے پتھری سے چھٹکارہ پانے کا آسان طریقہ علاج!
تازہ پانی میں لیموں نچوڑ کر دن میں دو تین بار پیئں۔
ڈاکٹرز اور ماہرین کی ہدایات کے مطابق۔
ایک دن میں 4 اونس لیموں کا رس باقاعدگی سے استعمال کریں۔ مقررہ مقدار آپ کے جسم کو سائٹرک ایسڈ کی مطلوبہ مقدار مہیا کرے گی جو پتھری کے خلاف قوت مدافعت پیدا کر کے اس کو پیس کر ذرات میں تبدیل کر کے آپ کے جسم سے خارج کر سکے۔  

4 اونس لیموں کا رس آپ پانی میں ڈال کر بھی استعمال کر سکتے ہیں۔ بہترین وقت صبح نہار منہ اور رات سونے سے پہلے استعمال کریں۔